۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ابو القاسم صاحب

حوزہ/ امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا حجة الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوي نے پارہ چنار میں شیعہ اساتذہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا حجة الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوي نے پارہ چنار میں شیعہ اساتذہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

انہوں نے کہا: ابو جہل کے وارثوں نے باب مدینة العلم سے وابستہ ٹیچروں پر حملہ کرکے یہ ثابت کردیا کہ یہ علم کے دشمن ہیں۔

صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا نے مزید کہا: پاراچنار پاکستان کا وہ خطہ ہے جو پچھلے کئی سالوں سے تعلیم کے میدان میں پہلے نمبر پر ہے یہی وہ بات ہے جو دشمنان تعلیم و تعلم کو کھلتی ہے وہ خطہ جسے ہمیشہ حکمرانوں نے اس کے حق سے محروم رکھا بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہمیشہ اس علاقے کے پر امن و صلح پسند و انسانیت دوست اسلامی و ایمانی اقدار سے معمور لوگوں پر دہشت گردوں کو مسلط کیا گیا علاقے کے امن کو غارت کیا گیا، مگر یہاں کی غیور و شریف ملت نے حکمت و بردباری سے ناکام کیا اساتذہ پر حملہ گویا اسلام کی روح پر حملہ ہے تعلیم و تربیت شیوہ پیغمبری ہے ۔

انہوں نے کہا: ہم اس دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر اس واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دے کر کیفر کردار پر پہنچایا جائے اور علاقے میں امن قائم کیا جائے۔

واضح رہے کہ امام بارگاہ قائم میلبرن آسٹریلیا بھی پاراچنار کے مومنین نے ہی قائم کردہ ہے جہاں مختلف مناسبتوں پر پروگرام ہوتے رہتے ہیں اور اس امام بارگاہ میں حجة الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوي مومنین کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .